واشنگٹن: پولیٹیکو نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیٹو چیف روٹے کے درمیان ملاقات کشیدہ رہی، ایران جنگ میں تعاون نہ کرنے پر ٹرمپ نے اتحادیوں سے سخت شکوہ کیا۔پولیٹیکو کی رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے نیٹو چیف سے ملاقات میں جوابی اقدامات پر غور کرنے کی دھمکی دی، یورپی حکام کے مطابق ٹرمپ اور نیٹو چیف کی ملاقات غصے اور الزامات پر مشتمل رہی۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے نیٹو سے کوئی باضابطہ مطالبہ نہیں کیا، نیٹو اتحادی جنگ بندی کے بعد تعاون پر آمادہ ہیں جبکہ فوری فوجی مدد سے گریز کررہے ہیں۔وال اسٹریٹ جرنل غلطی کرنے میں ہمیشہ جلدی کرتا ہے، ٹرمپیورپی حکام کے مطابق نیٹو چیف روٹے کی ملاقات نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غصہ کم کرنے میں کردار ادا کیا۔