واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وال اسٹریٹ جرنل غلطی کرنے میں ہمیشہ جلدی کرتا ہے، ٹرمپ نے امریکی اخبار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وال اسٹریٹ جرنل کا ایڈیٹوریل بورڈ دنیا کا بدترین اور سے سب سے زیادہ غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ”ٹرمپ نے ایران میں قبل از وقت فتح کا اعلان کیا“۔ درحقیقت ایران کیخلاف ہم نے کامیابی حاصل کی ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے فتح حاصل کی ہے، اس میں کچھ بھی قبل ازوقت نہیں، میری وجہ سے ایران کے پاس کبھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد آپ دیکھیں گے ایران کی مدد یا اس کے بغیر تیل کی ترسیل شروع ہوجائیگی، ایران کی مدد ہو یا نہ ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑیگا۔ایران جنگ معاملہ، ٹرمپ امریکی صحافیوں پر برس پڑےاُن کا مزید کہنا تھا کہ Wall Street Journal کو ہمیشہ کی طرٖح اپنے الفاظ واپس لینے پڑیں گے، امریکی اخبار کبھی یہ نہیں مانتا کہ وہ غلط ہیں۔