تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہیں، ایران لبنان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ یہ دھوکا دہی اور ممکنہ معاہدوں سے وابستگی کی کمی کی خطرناک علامت ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ لبنان پر حملے جنگ بندی مذاکرات کو بے معنی بنادیں گے، اس صورتحال میں ایران لبنانی عوام کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑے گا۔رپورٹس کے مطابق ترک صدر اردوان کی بھی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کو پائیدار امن کے لیے استعمال ہونا چاہیے۔نیتن یاہو کا لبنان کیساتھ مذاکرات کرنے کا اعلانانہوں نے کہا کہ مذاکرات کو دیرپا امن کے حصول کے لیے انتہائی حد تک استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔