کویت سٹی: کویت نے ملک بھر میں کھیلوں کی تمام سرگرمیوں کی معطلی کو آئندہ احکامات تک بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کھیلوں کی تمام سرگرمیوں کی معطلی کو بڑھانے کا یہ اعلان وزیر مملکت برائے امورِ نوجوانان و کھیل نے گزشتہ روز کیا۔وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ ایک مشترکہ کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر کیا گیا، جو ملک میں جاری حالات کا Sporting Activities پر اثرات کا جائزہ لے رہی ہے۔لبنان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ایرانی صدروزارت نے مزید کہا کہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور عوامی تحفظ و استحکام کو ترجیح دیتے ہوئے معطلی برقرار رکھی جائے گی۔ نئی ہدایات تک کھیلوں کی سرگرمیاں بدستور معطل رہیں گی۔