میڈرڈ(9 اپریل 2026): اسپین کے وزیراعظم نے لبنان کی صورتحال اور عالمی تنازعات کے تناظر میں امریکہ اور اسرائیل پر سخت تنقید کی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں ہسپانوی وزیراعظم نے امریکا کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ ان لوگوں کی تعریف نہیں کریں گے جنہوں نے دنیا کو صرف اس لیے آگ لگا دی کہ وہ "بالٹی” کے ساتھ دکھائی دیں۔ہسپانوی وزیراعظم نے واضح کیا کہ جنگ بندی صرف اسی صورت میں بہتر ہوتی ہے جب وہ منصفانہ اور دیرپا امن کا باعث بنے، کیونکہ وقتی خوشی اس کے نتیجے میں ہونے والی افراتفری، تباہی اور انسانی جانوں کے ضیاع کو فراموش نہیں کر سکتی۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںانہوں نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کو ناقابل برداشت اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کو اس کی بھرپور مذمت کرنی چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لبنان کو کسی بھی جنگ بندی کے عمل کا لازمی حصہ ہونا چاہیے۔ ہسپانوی وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ یورپی یونین کو اسرائیل کے ساتھ جاری تجارت اور سیاسی تعاون کا معاہدہ فوری طور پر معطل کر دینا چاہیے۔