لندن (9 اپریل 2026) بی بی سی نے بھی اپنے تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ مودی پاکستان کو آئسولیٹ کرنا چاہتا تھا لیکن دنیا میں خود تنہا ہوگیا۔پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے نتیجے میں ایران امریکا کے درمیان 15 روزہ جنگ بندی ہو چکی ہے اور وہ دونوں فریقین کے درمیان امن مذاکرات کی میزبانی کر رہا ہے، جس کا آغاز کل سے اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔خطے اور دنیا کو بڑی تباہی سے بچانے کی کامیاب کوششوں کے بعد دنیا پاکستان کی معترف ہے۔ تاہم بھارت کی خاموشی اس کی اذلی پاکستان اور اسلام دشمنی کا ثبوت پیش کر رہی ہے اور عالمی میڈیا بھارت کے منافقانہ رویے کو آشکار کر رہا ہے۔برطانوی نشریاتی بی بی سی نے ایران امریکا جنگ بندی پر اپنی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ مودی پاکستان کو آئسولیٹ کرنا چاہتا تھا لیکن دنیا میں خود تنہا ہوگیا۔ بھارت نے پاکستان کی ثالثی کو نظر انداز کر کے خود کو سفارتی طور پر مزید کمزور کیا۔بی بی سی کے مطابق عالمی بحران میں پاکستان مضبوط ثالث جبکہ بھارت غیر موثر رہا۔ پاکستان نے امریکا، ایران اور چین کا بھرپور اعتماد حاصل کر لیا ہے۔ جہاں دنیا بھر کے رہنما پاکستان کو سراہتے ہیں بھارتی حکومت مکمل خاموش ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا اور تجزیہ کار بھی پاکستان کے کردار کو تسلیم کرنے لگے ہیں اور بھارتی اپوزیشن جماعتیں، صحافی و تجزیہ کار پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف کر رہے ہیں۔’’تکلیف یہ ہے امریکا ایران امن مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے‘‘ بھارتی سیاستدان زہر اگلنے لگے