پُراسرار بیماری سے 5 بچوں کی موت، علاقے میں خوف کا ماحول

Wait 5 sec.

راجستھان: بھارت میں راجستھان کے سلومبر ضلع میں پُراسرار بیماری کے سبب 5 دنوں میں 5 بچے جان کی بازی ہار گئے، ہلاک بچوں میں 2 بھائی بہن بھی شامل ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بچوں کی اموات سے خوف کی فضا پیدا ہوگئی ہے، متعلقہ افسران نے اس حوالے سے بتایا کہ 2 سے 4 سال کی عمر کے بچوں میں مبینہ طور پر بخار اور الٹی جیسی علامتیں دکھائی دیں اور 24 گھنٹے کے اندر ہی ان کی موت ہو گئی۔متعلقہ افسران کے مطابق معاملہ لساڑیا واقع لال پورہ اور گھاٹا گاؤں میں سامنے آیا ہے۔ انتظامیہ نے محکمہ صحت کی ٹیموں کو نمونے لینے اور حالات پر نظر رکھنے کے لیے تعینات کر دیا ہے۔افسران کے مطابق مرنے والوں کی شناخت لال پورہ گاؤں کے 4 سالہ دیپک، اس کے بھائی 3 سالہ لکشمن اور 4 سالہ سیما کی شکل میں ہوئی ہے۔اسی طرح گھاٹا گاؤں کے 4 سالہ راہل اور 2 سالہ کاجل کی بھی موت ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 8 دیگر بچوں کا فی الحال سلومبر اور اودے پور کے اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔’شوہر کو گردہ دو یا پھر 30 لاکھ روپے لاؤ‘ خاتون سے سسرال والوں کا مطالبہایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ متاثرہ گاؤں میں رہنے والے لوگوں کا سروے کیا گیا ہے۔ گاؤں میں 560 سے زائد گھر ہیں۔ میڈیکل ٹیموں نے سروے کیا ہے اور جس بھی شخص میں علامتیں دیکھی جائیں گی، انھیں فوراً علاج مہیا کرایا جائے گا۔