آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو اب اپنی مکمل تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی، ایرانی مندوب

Wait 5 sec.

جنیوا : ایرانی مندوب علی بحرینی نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو اب اپنی مکمل تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق جنیوا میں اقوامِ متحدہ کے لیے ایرانی مندوب علی بحرینی نے روئٹرز کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں واشنگٹن اور تل ابیب کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ جنگ بندی درحقیقت ایران کی بڑی کامیابی ہے، کیونکہ امریکہ اور اسرائیل نے ایرانی طاقت کا غلط اندازہ لگایا تھا۔علی بحرینی نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کو کھولنے کے انتظامات محض عارضی ہیں اور ان کا تسلسل اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت سے مشروط ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اب اس اہم بحری گزرگاہ سے گزرنے والے تمام جہازوں کو اپنی مکمل تفصیلات ایرانی حکام کو فراہم کرنا ہوں گی۔امن مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی مندوب کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ شدید بے اعتمادی کے باعث ہم انتہائی احتیاط برت رہے ان مذاکرات کے دوران تہران صرف دوسرے فریق کی "سنجیدگی” کا جائزہ لے گا۔انہوں نے انتباہ جاری کیا کہ اگر لبنان پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری رہا تو جاری امن عمل کسی بھی وقت خطرے میں پڑ سکتا ہے۔علی بحرینی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایرانی افواج کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔