لبنان پر اسرائیلی جارحیت، حزب اللہ کا بدلہ لینے کا اعلان

Wait 5 sec.

بیروت: حزب اللہ کا کہنا ہے کہ لبنان میں اسرائیل کی جانب سے کیے گئے خونی فضائی حملوں کے بعد اسے جواب دینے کا مکمل حق حاصل ہے، ان حملوں کا بدلہ لیا جائے گا، گزشتہ روز لبنان میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 254 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حزب اللہ کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ شہداء اور زخمیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، اور یہ قتلِ عام، دیگر جارحانہ اور وحشیانہ جرائم کی طرح، ہمارے اس فطری اور قانونی حق کو ثابت کرتے ہیں کہ ہم قبضے کے خلاف مزاحمت کریں اور اس کی جارحیت کا بھرپور جواب دیں۔دوسری جانب ایران کے پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے بھی خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو شدید ردعمل دیا جائے گا، یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا۔ٹرمپ کی ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والے ممالک کو بڑی دھمکیپاسدارانِ انقلاب نے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ ہم امریکہ کو، جو معاہدوں کی خلاف ورزی کرتا ہے اور اس کے صہیونی اتحادی کو سخت تنبیہ کرتے ہیں کہ اگر لبنان کے خلاف جارحیت فوری طور پر بند نہ کی گئی تو اپنا فرض پورا کرتے ہوئے بھرپور جواب دیا جائے گا۔