امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آج رات ایک پوری تہذیب صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں اب مکمل طور پر رجیم تبدیل ہوچکی ہے، ایرانی رجیم میں اب کم شدت پسند ذہینت والے لوگ موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج رات شاید کچھ انقلابی طور پر شاندار ہوجائے، آج دنیا کی طویل اور پیچیدہ تاریخ کے سب سے اہم لمحے کا سامنا ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ 47 سالہ بھتہ خوری، بدعنوانی اور قتل و غارت کا آج آخرکار خاتمہ ہوگا۔ ٹرمپ نے کہا کہ قوی امکان ہے کہ آج رات 8 بجے تک ایران کا جواب آجائے گا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران جنگ کے حوالے سے تازہ ترین ڈیڈلائن آج پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے ختم ہو رہی ہے۔ٹرمپ اس سےقبل بھی متعدد ڈیڈ لائنز کا اعلان کر چکے ہیں۔سب سے پہلی ڈیڈلائن، 21مارچ کو دی گئی جس میں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر ایران نے 48 گھنٹوں کے اندر آبی گزرگاہ کو دوبارہ نہ کھولا تو وہ پاور پلانٹس کو تباہ کر دیں گے۔اس کے 2 دن بعد، صدرٹرمپ نے ممالک کے ساتھ بہت اچھی اور نتیجہ خیز بات چیت کاحوالہ دیتے ہوئے ایرانی توانائی انفراسٹرکچر کے خلاف حملے 5 دن کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔