ایرانیوں نے سر پر کفن باندھ لیے، ’’سوا کروڑ‘‘ شہریوں نے جنگ لڑنے کے لیے رجسٹریشن کرا لی

Wait 5 sec.

تہران (7 اپریل 2026): امریکا اور اسرائیل کے جارحانہ عزائم کے سامنے ایرانی سیسہ پلائی دیوار بن گئے سوا کروڑ شہری جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کو ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، تاہم ایران گھمنڈ اور صہیونی ریاست کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے بجائے دشمن کو دندان شکن جواب دے رہا ہے جب کہ ایرانی عوام بھی اپنی حکومت اور فورسز کی پشت پر ہے۔امریکی صدر کی مسلسل اور ایران کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکیوں کے بعد ایرانی عوام نے بھی سر پر کفن باندھ لیے اور وہ اپنے وطن کے دفاع کے لیے امریکا اور اسرائیل کے خلاف لڑنے کو تیار ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے خلاف ممکنہ محاذ آرائی کے پیش نظر گزشتہ 10 دنوں میں ایک کروڑ 20 لاکھ افرد جنگ لڑنے کے لیے رضاکارانہ طور پر اپنی رجسٹریشن کرا چکے ہیں جب کہ ٹرمپ کی گیدڑ بھپکیوں کے بعد گزشتہ روز اس میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے فوج کا حصہ بنیں، جس پر عوام کی جانب سے فوری اور بھرپور ردعمل سامنے آیا۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ رجسٹریشن کا عمل بدستور جاری ہے اور ملک کے مختلف حصوں سے شہریوں کی بڑی تعداد اس میں حصہ لے رہی ہے، جو دفاع وطن کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریںدوسری جانب ایرانی میڈیا نے ایک ویڈیو بھی نشر کی ہے جس میں سیستان سے تعلق رکھنے والے افراد کو جنگی تیاریوں اور ملک کے دفاع کے عزم کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔