امریکا اسرائیل ناکامی چھپانے کے لیے ایرانی رہنماؤں کا اندھادھند قتل کر رہے ہیں، عباس عراقچی

Wait 5 sec.

تہران (07 اپریل 2026): ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل اپنی ناکامی چھپانے کے لیے ایرانی رہنماؤں کا اندھا دھند قتل کر رہے ہیں۔عباس عراقچی نے کہا امریکا اسرائیل ناکامی چھپانے کے لیے ٹارگٹ کلنگ کر رہے ہیں، لیکن رہنماؤں کے اندھے قتل سے ایرانی قوم کا حوصلہ پست نہیں ہوگا، ایسے اقدامات ایرانی قوم کے عزم کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جنگی اہداف میں ناکامی کے بعد مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔واضح رہے کہ اسرائیل اور امریکا کے ایران پر حملےجاری ہیں، تازہ کارروائی میں پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس چیف سید مجید خادمی شہید ہو گئے، فارس نیوز ایجنسی پر جاری بیان میں پاسداران انقلاب نے تصدیق کی کہ میجر جنرل سید مجید خادمی آج صبح امریکی اور صہیونی حملے میں شہید ہو گئے۔I offer my congratulations and condolences on the martyrdom of this anonymous commander to his respected family and his comrades in the IRGC Intelligence Organization, and I pray to Almighty God for his elevated rank [in the Hereafter].— Ayatollah Mojtaba Khamenei (@MKhamenei_ir) April 6, 2026اسرائیل نے قدس فورس کے انڈر کور یونٹ کے سربراہ جنرل اصغر باقری کو بھی نشانہ بنایا، اسرائیلی فوج نے تہران کے پیٹرو کیمیکل کمپلیکس پر بھی بم گرائے، اس سے پہلے تہران سمیت 12 شہروں پر بمباری میں 6 بچوں سمیت 34 افراد شہید ہو گئے۔ فضائی حملوں میں تہران کی شریف یونیورسٹی بھی نشانہ بنی۔ یونیورسٹی کی مسجد کو نقصان پہنچا، اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںنمائندہ ایرانی سپریم لیڈر سعید جلیلی نے کہا کہ مجید خادمی کی شہادت انقلاب کی راہ کو مزید مضبوط کرے گی، یہ شہادت دشمنوں کے زوال کو تیز کر دے گی،قوم عزم کے ساتھ آگے بڑھے گی۔