اسرائیلی فوجیوں میں خودکشی کا رجحان بڑھ گیا

Wait 5 sec.

تل ابیب: جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی فوجیوں میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ ہوگیا۔کنیست تحقیق اور انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2024 سے 2025 کے درمیان تقریباً 279 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کی کوشش کی۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے اہلکاروں میں خودکشی کا رجحان 78 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 2025 میں 22 فوجیوں کی خودکشی کی تصدیق ہوئی ہے، اس وقت 60 فیصد زخمی فوجی کسی نہ کسی قسم کے ذہنی صدمے یا نفسیاتی بیماری کا شکار ہیں۔رپورٹ کے مطابق ستمبر 2023 کے بعد سے فوجیوں میں ذہنی دباؤ کے کیسز میں چالیس فیصد اضافہ ہوا۔اسرائیلی وزیر اعظم کا چیف آف اسٹاف عہدے سے فارغماہرین کے مطابق اسرائیلی فوج کے طویل عرصے تک جنگی محاذ پر رہنے اور بار بار کی تعیناتی نے فوجیوں کو ذہنی طور پر نڈھال کردیا ہے۔