بیجنگ: معروف چینی تجزیہ کار وکٹر ژیکائی گاؤ نے ایک بار پھر اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایٹمی جنگ ہو گئی تو کوئی بھی زندہ نہیں بچے گا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی تجزیہ کار وکٹر ژیکائی گاؤ نے اسرائیل کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگراسرائیل کسی بھی ملک، خصوصاً ایران کے خلاف ایٹمی جنگ کرتا ہے تو اسے عالمی سطح پر شدید ردعمل اور تنہائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ بربریت خود اسرائیل کے لیے بطور ریاست تباہی کا سبب بن جائے گی۔اس سے قبل بھی چینی تجزیہ کار نے اسرائیل کو سخت خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اسرائیل نے کسی بھی ملک کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کیے تو اسرائیل دنیا کے نقشے سے مٹ سکتا ہے۔یہ بیان سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر اور سابق سفارت کار وکٹر ژیکائی گاؤ نے ایک حالیہ ویڈیو انٹرویو کے دوران دیا تھا۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںواضح رہے کہ یہ انٹرویو 2026 کے اسرائیل ایران تنازع اور 28 فروری کے بعد حالات میں آنے والی شدت کے تناظر کے دوران ریکارڈ کیا گیا تھا