ٹرمپ کو ایران میں امریکی پائلٹ کے لاپتہ ہونے کی خبر لیک کرنے والے صحافی کی تلاش، جیل بھیجنے کی دھمکی

Wait 5 sec.

واشنگٹن : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں امریکی پائلٹ کے لاپتہ ہونے کی خبر لیک کرنے والے صحافی کو جیل بھیجنے کی دھمکی دے دی۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں امریکی پائلٹ کے ریسکیو آپریشن کی معلومات افشا کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ معلومات "لیک” کرنے والے شخص کو تلاش کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اس معاملے کو "نیشنل سیکورٹی” کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ایران میں امریکی لڑاکا طیارہ گرنے کے بعد جب ریسکیو آپریشن جاری تھا، "ہم نے ایک گھنٹے تک پہلے پائلٹ کی اطلاع چھپائے رکھی، لیکن کسی نے پائلٹ کی بحالی کی خبر وقت سے پہلے نشر کر دی گئی۔اس انکشاف نے دوسرے پائلٹ کی موجودگی کو خطرے میں ڈال دیا اور جاری حساس ریسکیو آپریشن کو شدید مشکل بنا دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس انکشاف نے دوسرے پائلٹ کی موجودگی کو خطرے میں ڈال دیا اور جاری حساس ریسکیو آپریشن کو شدید مشکل بنا دیا، حساس معلومات عام ہونے سے مخالف قوتوں کو امریکی نقل و حرکت کا علم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔امریکی صدر نے میڈیا ہاؤسز کو مخاطب کرتے ہوئے واضح طور پر کہا "ہم اس شخص کی تلاش میں ہیں جس نے دوسرے پائلٹ کی خبر لیک کی، ہم متعلقہ میڈیا ادارے سے اس کا نام مانگیں گے۔ وہ شخص ہمارے حوالے کرو ورنہ جیل جانے کے لیے تیار ہو جاؤ۔”ابھی یہ واضح نہیں کہ ٹرمپ کا اشارہ کس مخصوص صحافی یا ادارے کی طرف ہے، کیونکہ نیویارک ٹائمز، سی بی ایس نیوز اور ایکسیوس سمیت کئی اداروں نے پائلٹ کے ریسکیو کی خبریں نشر کی تھیں، وائٹ ہاؤس نے اس حوالے سے تاحال کوئی نام ظاہر نہیں کیا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق، صحافیوں کو ان کے ذرائع بتانے پر مجبور کرنا اور قید کی دھمکی دینا امریکہ میں آزادیِ صحافت کی پہلی ترمیم کے حوالے سے ایک نئی بحث چھیڑ سکتا ہے۔