کویتی ایئر بیس پر ایرانی ڈرون حملے میں 15 امریکی فوجی زخمی

Wait 5 sec.

کویت (07 اپریل 2026): ایران کے مشرقی وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر حملے کا سلسلہ جاری ہے، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کویت میں امریکی بیس علی السالم پر رات گئے ایران کے ڈرون حملے میں 15 امریکی زخمی ہوئے ہیں۔دو امریکی حکام نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ کویت میں علی السلم ایئر بیس پر رات گئے ایک ایرانی ڈرون حملے میں پندرہ امریکی زخمی ہوئے۔ ایک ذرائع نے بتایا کہ زیادہ تر ڈیوٹی پر واپس آ گئے ہیں۔سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ان کی دفاعی صلاحیت نے 18 ایرانی میزائل تباہ کر دیے ہیں، تاہم میزائلوں کے ملبے سے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے اور صورت حال پر مکمل نظر رکھی جا رہی ہے۔ایرانی حملوں کے خدشے کے باعث سعودی عرب اور بحرین کو ملانے والے پل کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، سعودی حکام کا کہنا ہے کہ کنگ فہد کازوے کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںامریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کے مطابق پیر تک، ایران کی کارروائی میں 373 امریکی فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔ ان میں سے تقریباً 330 ڈیوٹی پر واپس آچکے ہیں اور فی الحال 5 کو شدید زخمی سمجھا جا رہا ہے۔ادھر ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف ہر اقدام کے بعد دشمن کو مزید ناکامی کا سامنا ہوگا، امریکی صدر کی دھمکیاں اور بیانات کسی بھی کارروائی کے اثر کو کم نہیں کر سکتے۔ ترجمان نے کہا ایران نے امریکی ہیلی کوریئر ایل ایچ اے سیون اور اسرائیلی کنٹینر شپ ایس ڈی این سیون کو میزائل سے نشانہ بنایا، جس سے جہاز پر آگ لگ گئی۔ترجمان نے کہا امریکی ہیلی کوریئر ایل ایچ اے سیون کو حملوں کے بعد جنوبِ بحرِ ہند کی طرف پسپا ہونا پڑا، تل ابیب، حیفا، بئر السبع میں اسرائیلی فوجی اور صنعتی مراکز پر بیلسٹک اور ڈرون حملے کیے گئے، امارات میں اسرائیلی ڈرون پروڈکشن سینٹر اور علی السالم اڈے کے ہوائی جہاز نشانہ بنائے گئے، کویت کے العدیری اڈے میں امریکی ہیلی کاپٹرز اور فوجی کیمپ کو تباہ کر دیا گیا ہے۔