غزہ: بے گھر فلسطینیوں کو پناہ دینے والے اسکول کے قریب اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 10 شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ جنگ بندی کے دوران حملے کی صورت میں صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے سے قبل فلسطینیوں اور اسرائیل کی حمایت یافتہ ایک مسلح گروہ کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس گروہ نے اسکول پر حملہ کر کے کچھ افراد کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی۔مرکزی غزہ کی پٹی میں المغازی پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں اسرائیل نے فضائی حملے کئے، جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔عینی شاہد کے مطابق اسرائیل کی حمایت یافتہ ملیشیا نے پہلے علاقے پر حملہ کیا اور فائرنگ کی، جس پر مقامی افراد نے اپنے گھروں کے دفاع کی کوشش کی۔ انہوں نے بتایا کہ رہائشیوں نے مزاحمت کی، لیکن قابض افواج نے انہیں براہ راست نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوجیوں میں خودکشی کا رجحان بڑھ گیاغزہ کی وزارت صحت کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اسرائیلی کارروائیوں میں کم از کم 700 افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اسی عرصے میں اس کے چار فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔