لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے، 14 افراد شہید

Wait 5 sec.

بیروت: لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد جام شہادت نوش کرگئے، یہ حملے ایسے وقت میں کئے گئے ہیں جب اسرائیل نے شام کے ساتھ لبنان کی مرکزی سرحدی گزرگاہ کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی، جس کے باعث اسے بند کر دیا گیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل نے 2 مارچ سے لبنان بھر میں فضائی حملے شروع کر رکھے ہیں، جب لبنانی مسلح تنظیم حزب اللہ نے ایران کے خلاف امریکہ-اسرائیل جنگ کے ردعمل میں اسرائیل پر راکٹ فائر کیے تھے۔ اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان میں زمینی کارروائی بھی شروع کر رکھی ہے۔بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 4 افراد شہید ہوئے، جبکہ جنوبی لبنان میں مختلف حملوں کے نتیجے میں مزید 10 افراد جام شہادت نوش کرگئے، جن میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی شامل ہیں۔لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق بیروت کے علاقے جناح میں ایک اسرائیلی حملے میں 39 افراد زخمی بھی ہوئے۔ یہ حملہ ملک کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال، رفیق حریری یونیورسٹی اسپتال، سے تقریباً 100 میٹر کے فاصلے پر ہوا۔حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اتوار کو لبنانی ساحل سے 126 کلومیٹر دور ایک اسرائیلی جنگی جہاز پر کروز میزائل فائر کیا، تاہم اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ایران نے عارضی جنگ بندی مسترد کر دیاسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے بیروت کے جنوبی مضافات میں حزب اللہ کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے، تاہم اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔