دمام: سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس نے مشرقی صوبے میں واقع کنگ فہد کازوے بارڈر کراسنگ پر اپنے عملے کے لیے الیکٹرک اسکوٹرز متعارف کرادی ہیں، جس کا مقصد آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانا اور مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کے ذریعے مصروف ترین سرحدی گزرگاہوں میں سے ایک پر خدمات کی رفتار بڑھانے اور سفری عمل کو مزید ہموار بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔الیکٹرک اسکوٹرز کے استعمال سے سروس کے معیار میں بہتری آئے گی، خاص طور پر بزرگ مسافروں اور معذور افراد کی مدد کے لیے، تاکہ ان کی نقل و حرکت آسان ہو سکے اور سفری مراحل جلد مکمل کیے جا سکیں۔اس کے علاوہ، یہ اقدام گاڑیوں کی آمد و رفت کو منظم کرنے میں مدد دے گا اور ہنگامی حالات میں فوری ردعمل کو ممکن بنائے گا۔سعودی عرب، فضائی دفاعی نظام نے 11 بیلسٹک میزائل تباہ کردیئےسعودی عرب مستقبل میں اس سہولت کو تمام سرحدی چوکیوں تک وسعت دینے کی تیاری کر رہا ہے، جو ملک میں سرحدی نظام کو جدید بنانے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔