امریکا نے تین بار اسرائیل کی ایران پر حملےکی فرمائش مسترد کی۔سابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سابق صدور جارج بش، جوبائیڈن اور باراک اوباما نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو صاف انکار کر دیا تھا۔سابق خارجہ نے بتایا کہ اسرائیلی وزیراعظم چاہتے تھے ہم ایران پر حملہ کریں اور انہوں نے صدر اوباما کے سامنے باقاعدہ پریزنٹیشن دی مگر اوباما نے انکار کر دیا پھر صدر بائیڈن نے بھی منع کیا اور صدر بش نے بھی یہی فیصلہ کیاجان کیری نے کہا کہ ٹرمپ واحدا مریکی صدر ہیں جو اسرائیلی وزیراعظم کی باتوں میں آگئے۔