اسلام آباد (13 اپریل 2026): پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اسلام آباد مذاکرات کو پائیدار سفارتی فریم ورک کی بنیاد قرار دے دیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات ایونٹ نہیں بلکہ ایک عمل ہے جس نے پائیدار سفارتی فریم ورک کی بنیاد رکھ دی۔یہ بھی پڑھیں: ’جنگ کا بدلہ جنگ اور منطق کا جواب منطق سے‘: قالیباف کا ٹرمپ کو اہم پیغامرضا امیری مقدم نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا نیک نیتی پر مبنی اقدام پر شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستانی اداروں نے مذاکرات کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلیے انتھک کام کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت، فوج، پولیس اور سکیورٹی فورسز کی انتھک کوششوں سے مذاکرات کا انعقاد ہوا، مہمانوں کو پُرامن، منظم اور باوقار ماحول فراہم کرنے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، پاکستانی سکیورٹی فورسز نے مذاکرات کیلیے بہترین لاجسٹک سہولیات فراہم کیں۔The Islamabad Talks is "not an event but a process.”The Islamabad Talks laid the foundation for a diplomatic process that, if trust and will are strengthened, can create a sustainable framework for the interests of all parties.I would like to express my gratitude to the… pic.twitter.com/qzCb1xYzPh— Reza Amiri Moghadam (@IranAmbPak) April 12, 2026’ایرانی ٹیم نے قومی مفادات اور عوامی حقوق کے تحفظ کیلیے باوقار مذاکرات کیے جس کا مقصد ایرانی عوام کے جائز حقوق کو یقینی اور محفوظ بنانا ہے۔ اگر اعتماد اور عزم مضبوط ہو تو یہ عمل تمام فریقین کے مفاد میں ہوگا۔‘