لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے نکل جائے گا، ایرانی میڈیا

Wait 5 sec.

تہران (8 اپریل 2026): لبنان میں اسرائیل کے تباہ کن حملوں پر ایران نے واضح کیا ہے کہ اگر یہ حملے جاری رہے تو جنگ بندی معاہدے سے نکل جائیں گے۔ایرانی تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک باخبر ایرانی ذریعے نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل لبنان پر حملے جاری رکھ کر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتا رہا تو ایران عارضی معاہدے سے دستبردار ہو جائے گا۔نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے باخبر ذریعے نے کہا کہ صیہونی حکومت کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیوں کے پیش نظر ایران اس وقت معاہدے سے نکلنے کے امکان پر غور کر رہا ہے۔یہ بھی پڑھیں: ’ایران اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر حملے کی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دے رہا ہے‘ایرانی ذریعے کے مطابق تمام محاذوں بشمول لبنان میں اسلامی مزاحمت کے خلاف کارروائیاں روکنا جنگ بندی معاہدے کا حصہ تھا جسے امریکا نے قبول کیا تھا لیکن اسرائیل نے آج صبح بیروت پر وحشیانہ حملے کر کے کھلی خلاف ورزی کی ہے۔’جہاں ایک طرف ایران جنگ بندی کے منصوبے سے ممکنہ دستبرداری کا جائزہ لے رہا ہے وہیں دوسری طرف ایرانی مسلح افواج لبنان پر اسرائیل کی جارحیت کا جواب دینے کیلیے اہداف کا تعین کر رہی ہیں۔‘باخبر ذریعے نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر امریکا خطے میں اسرائیل کو لگام نہیں دے سکتا تو ایران اس معاملے میں اس کی غیر معمولی مدد کرے گا اور وہ مدد طاقت کے ذریعے ہوگی۔‘