چین اور روس نے آبنائے ہرمز کھلوانے کی بحرین کی قرارداد ویٹو کردی

Wait 5 sec.

چین اور روس نے آبنائے ہرمز کھلوانے کی بحرین کی قرارداد ویٹو کردی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل اجلاس میں چین اور روس نے آبنائے ہرمز کھلوانے کی بحرین کی قرارداد ویٹو کی ہے۔11 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 2 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔واضح رہے کہ فرانس، چین اور روس کی جانب سے قرارداد کے مسودے کی مخالفت کی گئی۔یہ پڑھیں: ایران کا امریکا سے جنگ بندی مذاکرات ختم کرنے کا اعلانسلامتی کونسل کے 10 دیگر غیر مستقل اراکین میں بھی قرارداد کے مسودے پر اختلافات پائے گئے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیاکہ آبنائے ہرمز  سے متعلق ووٹنگ جیسے اقدامات صورتِ حال کو مزید پیچیدہ بنادیں گے۔یاد رہے کہ آبنائے ہرمز 28 فروری کو ایران پر امریکی اسرائیلی حملے کے بعد سے بند ہے۔