ہوٹل کی لفٹ کا خوفناک راز :طالبہ کی پراسرار موت نے لرزہ طاری کردیا

Wait 5 sec.

لاس اینجلس کے ہوٹل میں 13 سال قبل پیش آنے والا ہولناک واقعہ آج تک معمہ بنا ہوا ہے، ایلیسا لام نامی لڑکی کی پراسرار موت کی سنسنی خیز کہانی نے سننے والوں پر لرزہ طاری کردیا۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 21 سالہ کینیڈین طالبہ ایلیسا لام سال 2013 میں سیسل ہوٹل میں قیام کے دوران اچانک لاپتہ ہوگئی تھی، طالبہ 31 جنوری 2013 کو آخری بار اس وقت دیکھی گئی، جب وہ ہوٹل کی لفٹ میں عجیب و غریب انداز میں نظر آئی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بار بار بٹن دباتی رہی، دروازے سے جھانکتی اور یوں لگتا تھا جیسے کسی سے خوفزدہ ہوکر اس سے گفتگو کررہی ہے۔ہوٹل لفٹ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی اور لوگ مختلف قیاس آرائیاں کرنے لگے، ویڈیو نے معاملے کو مزید پراسراربنا دیا۔پولیس نے روایتی انداز میں تفتیش کی، تاہم ابتدائی تلاش کے باوجود پولیس کو کوئی سراغ نہ ملا، تقریباً 3ہفتے بعد 19 فروری کو ہوٹل میں مقیم لوگوں نے انتظامیہ سے پانی کی بو اور رنگت کی شکایت کی۔جس کے بعد ایک ملازم نے چھت پر جاکر پانی کا ٹینک چیک کیا تو اندر ایلیسا کی لاش موجود تھی جس پر وہاں موجود ہر شخص سہم کر رہ گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق حیران کن طور پر اس کے جسم پر کسی قسم کے تشدد یا زخم کے نشانات نہیں تھے۔پولیس تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ایلیسا بائی پولر ڈس آرڈر کا شکار تھی اور اکثر اپنی دوائیں باقاعدگی سے استعمال نہیں کرتی تھی۔ ماہرین کے مطابق اس کی غیر معمولی حرکات، خاص طور پر لفٹ والی ویڈیو، ایک ذہنی کیفیت (سائیکوٹک ایپی سوڈ) کی نشاندہی کرتی ہیں۔تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ایلیسا لام بائی پولر ڈس آرڈر نامی نفسیاتی مرض کا شکار تھی اور اکثر اپنی دوائیں باقاعدگی سے استعمال نہیں کرتی تھی۔ماہرین کے مطابق اس کی غیر معمولی حرکات، خاص طور پر لفٹ والی ویڈیو، ایک ذہنی کیفیت(سائیکوٹک ایپی سوڈ) کی نشاندہی کرتی ہیں۔پولیس کے مطابق امکان ہے کہ ایلیسا فائر اسکیپ کے ذریعے چھت پرگئی اور خوف یا وہم کی حالت میں پانی کے ٹینک میں چھپنے کی کوشش کی۔ٹینک میں داخل ہونے کے بعد وہ باہر نہ نکل سکی اور بالآخر ڈوب کر ہلاک ہوگئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس کی موت کو حادثاتی قرار دیا گیا۔تاہم اس کیس نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے وہ چھت تک کیسے پہنچی؟ ٹینک میں کیوں گئی؟ اور لفٹ میں اس کا رویہ اتنا غیر معمولی کیوں تھا؟ ان ہی سوالات کے سبب آج بھی یہ کیس دنیا کے پراسرار ترین واقعات میں شامل ہے۔