5 ماہ سے بیٹی کی لاش کے ساتھ رہنے والے باپ کی خاموشی نے سب کو دہلا دیا

Wait 5 sec.

میرٹھ(13 اپریل 2026): اتر پردیش میں 76 سالہ ریٹائرڈ سرکاری ملازم اپنی بیٹی کی لاش کے ساتھ گزشتہ 5 ماہ سے ایک ہی گھر میں رہ رہا تھا۔بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں انسانی عقل کو دنگ کر دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک 76 سالہ ریٹائرڈ سرکاری ملازم اپنی بیٹی کی لاش کے ساتھ گزشتہ 5 ماہ سے ایک ہی گھر میں رہ رہا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے صدر بازار تھانہ حدود کے علاقے ٹیلی محلہ سے خاتون کا ڈھانچہ برآمد کر لیا ہے، متوفیہ کی شناخت پرینکا بسواس کے نام سے ہوئی ہے، جو اعلیٰ تعلیم یافتہ آئی ٹی پروفیشنل تھیں۔پولیس کے مطابق خاتون کی لاش مکمل طور پر گل سڑ کر ڈھانچہ بن چکی تھی اور اسے بستر پر کپڑے سے اس طرح ڈھانپ کر رکھا گیا تھا جیسے وہ سو رہی ہو۔یہ بھی پڑھیں: لاشوں سے سچ اگلوانے والی ڈاکٹر روحینہ حسن کے ساتھ پیش آنے والے لرزہ خیز واقعاتبھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ متوفیہ کے والد اودے بھانو بسواس، جو محکمہ تعلیم سے ریٹائرڈ کلرک ہیں، پڑوسیوں اور رشتہ داروں کو یہ کہہ کر گمراہ کرتے رہے کہ ان کی بیٹی دہرادون کے اسپتال میں زیر علاج ہے۔واقعہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب ایک رشتہ دار بسواجیت کمار کو شک ہوا اور انہوں نے گھر کے اندر جا کر دیکھا تو وہاں کا منظر دیکھ کر ان کے ہوش اڑ گئے۔ تلاشی کے دوران کمرے سے عطر اور پرفیوم کی بوتلیں بھی ملی ہیں، جنہیں ممکنہ طور پر لاش کے تعفن کو چھپانے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پرینکا کو آخری بار 5 دسمبر کو دیکھا گیا تھا اور خدشہ ہے کہ ان کا انتقال 5 ماہ قبل ہوا تھا۔ تفتیشی حکام کے مطابق پرینکا اپنی والدہ کے انتقال کے بعد سے تنہائی پسندی کا شکار تھیں۔پولیس نے والد کو حراست میں لے کر باقیات پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہیں تاکہ موت کی اصل وجہ کا تعین کیا جا سکے۔ سول لائنز سرکل آفیسر نوین شکلا کے مطابق معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔