(13 اپریل 2026): آسیان ممالک نے امریکا اور ایران سے 15 روزہ جنگ بندی کو مستقل امن میں بدلنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔پاکستان کی کامیاب ثالثی کے نتیجے میں ایران اور امریکا کے درمیان 15 روزہ جنگ بندی ہو چکی ہے۔ تاہم آسیان ممالک نے امریکا اور ایران سے اس عارضی جنگ بندی کو مستقل امن میں بدلنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسیان وزرائے خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک میں مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا ہے اور خطے میں استحکام اور مستقل حل کیلیے سفارتی کوششیں تیز کرنے کی اپیل کی ہے۔آسیان وزرائے خارجہ نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیا تیل و گیس کیلیے اب بھی درآمدات پر انحصار کرتا ہے۔ایران جنگ اور اسلام آباد امن مذاکرات سے متعلق تمام خبریںآسیان ممالک نے پاکستان کی جانب سے ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کو تنازع کے خاتمے کیلیے مذاکرات جاری رکھنے چاہئیں۔