آندھرا پردیش: بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں ایک دلخراش واقعہ رونما ہوا، تیز رفتار آئل ٹینکر نے ہائی کورٹ کے وکیل بودھولوری سرینواس راؤ کو کچل دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ آندھرپردیش کے این ٹی آر ضلع کے کیسرہ ٹول پلازہ پر پیش آیا۔ وکیل سرینواس راؤ کی کار ٹول بوتھ پر رکی ہوئی تھی کہ اسی دوران پیچھے سے تیز رفتار میں آنے والا سیمنٹ فلائی ایش سے لدا ایک لاری ٹینکر بے قابو ہوکر کار پر الٹ گیا۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار مکمل طور پر لاری کے نیچے دب کر تباہ ہوگئی اور وکیل سرینواس راؤ ڈرائیونگ سیٹ پر ہی موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔ڈرائیور کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ ٹول پلازہ پر دوسرے اور تیسرے لین کے درمیان الجھن کا شکار ہوگیا اور گاڑی کو قابو میں نہ رکھ سکا۔رفتار کم نہ ہونے کے باعث ٹینکر پہلے ڈیوائیڈر پر چڑھ گیا اور پھر سامنے موجود کنکریٹ کے ستون سے ٹکرا کر اچانک الٹ کر سرینواس راؤ کی کار پر جا گرا۔ تقریباً 70 سے 80 ٹن وزنی ٹینکر کے نیچے دب کر کار مکمل طور پر چکنا چور ہوگئی۔حادثہ کے فوراً بعد ٹول پلازہ عملہ نے دو کرینوں کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کیا، تاہم ٹینکر کے بھاری وزن کے باعث مزید تین کرینیں طلب کی گئیں۔ اس کے باوجود پانچوں کرینیں ٹینکر کو اٹھانے میں ناکام رہیں اور خود بھی اوپر اٹھنے لگیں۔ بعد ازاں کرینوں کو نیچے رکھنے کے لیے ان پر لوگوں کو سوار کیا گیا، لیکن پھر بھی کامیابی نہ مل سکی۔آخرکار پولیس نے ٹینکر کو ایک جانب ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ٹینکر کو ہٹایا گیا اور ملبے میں پھنسی کار سے سرینواس راؤ کی لاش نکال کر ایمبولینس کے ذریعے نندی گام سرکاری اسپتال منتقل کی گئی۔والد کو تھپڑ مارنے والے شخص پر طالبہ کی فائرنگ، وائرل ویڈیو کے حوالے سے اہم انکشافپولیس نے ٹینکر ڈرائیور انتونی زیویئر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کمشنر ایس وی راج شیکھر بابو نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ ٹینکر سے ڈیزل رسنے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر تین فائر انجن بھی ٹول پلازہ پر تعینات کردیئے گئے ہیں۔