کینیڈا: یورپ میں کٹ کیٹ چاکلیٹ کے بارز کی ایک بڑی کھیپ چوری ہونے کے بعد کمپنی نے اپنی مصنوعات کی ترسیل کے لیے غیر معمولی حفاظتی اقدامات کا فیصلہ کرلیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیسلے کے ذیلی برانڈ کٹ کیٹ چاکلیٹ کینیڈا کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کئے گئے اس ویڈیو میں ایک سرخ رنگ کے ڈلیوری ٹرک کو سیاہ ایس یو ویز کے سخت سیکوریٹی حصار میں گزرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شامل متن میں لکھا گیا ”ہم یہاں محض وقت گزارنے کے لیے نہیں بلکہ اپنے کام کی مکمل نگرانی کے لیے موجود ہیں۔“ ساتھ ہی یہ بھی تحریر کیا گیا ہے کہ ”ہم اپنے چاکلیٹ کی حفاظت کے تئیں سنجیدہ ہیں۔“یہ سیکوریٹی اقدام ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب مارچ 2026 میں ایک ٹرک، جس میں تقریباً 21 ٹن کٹ کیٹ چاکلیٹ بارز موجود تھیں، وسطی اٹلی سے پولینڈ جاتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا۔اس بڑے پیمانے کی چوری نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی، جہاں صارفین نے اسے ”اب تک کی سب سے دلچسپ ڈکیتی“ قرار دیا۔کٹ کیٹ چاکلیٹ میں شامل خفیہ چیزاس واقعے کے بعد کمپنی نے ایک آگاہی مہم بھی شروع کی، جس میں طنزیہ انداز اپناتے ہوئے سیکوریٹی گارڈز کے لیے ایک فرضی بھرتی کا اعلان کیا گیا۔اس اعلان میں کہا گیا کہ امیدواروں کے پاس ”اعلیٰ قدر کے سامان کی حفاظت کا وسیع تجربہ“ ہونا چاہیے اور انہیں ”وقفہ لینے کے ساتھ ساتھ چوری کو روکنے کا جذبہ“ بھی ہونا چاہیے۔