واشنگٹن(11 اپریل 2026): مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی اور امن مذاکرات میں پاکستان کے فیصلہ کن کردار نے بھارت اور بھارتی میڈیا میں صفِ ماتم بچھا دی ہے۔مودی حکومت کو سفارتی خفت سے بچانے کے لیے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا شروع کیا گیا، جس پر سابق امریکی سفارتکار جیفری گنٹر نے لائیو شو میں بھارتی اینکر کو کھری کھری سنا دیں۔سابق امریکی سفارتکار جیفری گنٹر نے امریکی نائب صدر کی سیکیورٹی سے متعلق بھارتی اینکر کے "احمقانہ” سوال کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ امریکی نائب صدر پاکستان میں مکمل طور پر محفوظ ہیں۔انہوں نے بھارتی میڈیا کے رویے کو اسکول کے بچوں جیسا غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگوں کی زندگیوں، روزگار اور مہنگے پیٹرول جیسے حساس عالمی مسائل کا معاملہ ہے، لیکن افسوسناک بات ہے کہ بھارتی میڈیا اس نازک معاملے کو بھی روایتی پاک بھارت تنازع میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںجیفری گنٹر نے بھارتی میڈیا کے طرزِ عمل کو شرمناک قرار دیتے ہوئے طنزیہ کہا کہ وہ اس رویے پر بھارتی میڈیا کو سزا کے طور پر 30 منٹ کے لیے کمرے میں بند کرنا چاہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا کو بے کار بحث و مباحثے میں الجھنے کے بجائے جنگ بندی کی کوششوں کو سراہنا چاہیے۔دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات کو متنازع بنا کر بھارتی میڈیا کشیدگی بڑھانے کی شرمناک روش پر قائم ہے، تاہم پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے کی کوشش میں مودی حکومت خود سفارتی تنہائی کا شکار ہو چکی ہے۔ماہرین کے مطابق گودی میڈیا کی چیخیں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ بھارت خطے میں بدلتی ہوئی سفارتی صورتحال میں تنہا رہ گیا ہے۔