واشنگٹن (08 اپریل 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پر ایران پر حملے کی ڈیڈ لائن میں 2 ہفتے کی توسیع کر دی۔پاکستان نے دنیا کو تباہی سے بچا لیا، اور ایران پر امریکا کا انتہائی خوف ناک حملہ صرف ایک گھنٹہ قبل رکوانے میں کامیاب رہا، امریکی صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پر حملے کی ڈیڈ لائن میں دو ہفتے کی توسیع کر دی۔امریکی صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر پوسٹ لگائی، اور لکھا کہ ان کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے گفتگو ہوئی، انھوں نے درخواست کی آج رات ایران میں تباہی کو روک دوں۔ٹرمپ نے لکھا کہ جنگ بندی ایران کے آبنائے ہرمز کے مکمل تحفظ پر رضامندی سے مشروط ہے، میں دو ہفتے کے لیے ایران پر حملے روکنے کے لیے راضی ہوں، یہ دو طرفہ جنگ بندی ہوگی، ہم تمام فوجی مقاصد پہلے ہی حاصل کر چکے ہیں۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںاس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ٹرمپ سے مخلصانہ درخواست کرتا ہوں ڈیڈ لائن میں 2 ہفتوں کی توسیع کر دیں۔ انھوں نے لکھا کہ ایرانی بھائیوں سے درخواست ہے کہ وہ 2 ہفتوں کے لیے آبنائے ہرمز کھول دیں۔شہباز شریف نے کہا کہ فریقین سفارت کاری کو اپنا راستہ اختیار کرنے کا موقع دیں، خلوص نیت سے ایرانی بھائیوں سے درخواست کرتے ہیں آبنائے ہرمز کھول دیں۔ انھوں نے فریقین سے اپیل کی کہ 2 ہفتوں کے لیے ہر جگہ جنگ بندی کریں تاکہ سفارتی کوششوں کو کامیاب بنایا جا سکے اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے راہ ہموار ہو سکے۔