ایران کا وزیر اعظم، فیلڈ مارشل کی درخواست پر آبنائے ہرمز کو 2 ہفتوں کے لیے کھولنے کا اعلان

Wait 5 sec.

تہران (08 اپریل 2026): ایران نے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے ان کی درخواست پر آبنائے ہرمز کو 2 ہفتوں کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اور ان کی جنگ ختم کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہیں، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے جنگ بندی کے لیے انتھک محنت کی۔ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ایران پر حملے رکے تو ایرانی افواج بھی دفاعی کارروائیاں روک دیں گی، ایرانی فورسز سے رابطوں کے ذریعے آبنائے ہرمز کو محفوظ بنایا جائے گا۔امریکی صدر نے فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم شہباز کی درخواست پر ڈیڈ لائن میں 2 ہفتے کی توسیع کر دیایران نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پر ٹرمپ کے اعلان کے بعد ہم بھی دفاعی کارروائیاں روک رہے ہیں، امریکا کے 15 نکات اور ہمارے 10 نکاتی مذاکرات کی بنیاد پر جنگ بندی کر رہے ہیں۔دریں اثنا، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کی آبنائے ہرمز میں دہشت گردانہ سرگرمیوں سے عالمی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، یہ ایک بڑا مسئلہ ہے، پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے، ایران آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملے کر کے قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پر ایران پر حملے کی ڈیڈ لائن میں 2 ہفتے کی توسیع کر دی ہے۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں