آیت اللہ خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا، سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای

Wait 5 sec.

تہران: نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا، ان کا ایک تحریری بیان سرکاری ٹی وی پر پڑھ کر سنایا گیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں لیکن اپنے حقوق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔اُن کا کہنا تھا کہ ایران اپنے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور جنگ میں شہید ہونے والے دیگر ایرانیوں کا بدلہ لینے کے لیے پُرعزم ہے۔بیان کے مطابق ایران مزاحمتی محاذ کو ایک متحد قوت تصور کرتا ہے جس میں اس کے علاقائی اتحادی بھی شامل ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کے انتظام کو نئے مرحلے میں داخل کرے گا تاہم اس حکمت عملی کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔انھوں نے مزید کہا کہ اس جنگ میں فاتح ایران ہی ہے۔ جس نے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے۔مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے بعد ایران اور سعودی عرب کے درمیان پہلا رابطہمجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران اس جنگ میں ہونے والے ہر شہید کے خون کا حساب لے گا اور زخمیوں کے لیے مکمل معاوضہ حاصل کرے گا۔