ویڈیو بنانے کا جنون 3 سہیلوں کی جان لے گیا، درد ناک ویڈیو

Wait 5 sec.

آندھرا پردیش: بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع الوری سیتا رام راجو میں ایک دردناک واقعہ رونما ہوا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، ویڈیو بنوانے کے جنون نے 3 سہیلیوں کو موت کی وادی کی میں پہنچا دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چار سہیلیاں —تریشا (17)، رتنا کماری (16)، پویترا (16) اور انجلی—چھٹیوں کے دوران گاؤں آئی ہوئی تھیں اور قریبی آبشار پر سیر کے لیے پہنچی تھیں، آبشار کے کنارے سیلفی اور ویڈیوز بنانے میں مصروف تھیں کہ اچانک ایک لڑکی پھسل کر گہرے پانی میں چلی گئی اسے بچانے کی کوشش میں باقی تین بھی یکے بعد دیگرے پانی میں گر گئیں۔رپورٹس کے مطابق مقامی افراد نے فوری طور پر ریسکیو کی کوششیں کرتے ہوئے 3 سہیلوں کو باہر نکالا، مگر تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ تریشا، رتنا کماری اور پویترا پانی میں ڈوب کر دم توڑ چکی تھیں، جبکہ انجلی زخمی حالت میں بچ گئی۔https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2026/04/01-1.mp4اس دلخراش واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ہر آنکھ اشکبار ہوگئی، ویڈیو میں قہقہوں سے بھرے لمحات کو اچانک چیخوں اور بے بسی میں بدلتے دیکھا جا سکتا ہے۔89 سالہ خاتون نے 27ویں منزل سے اترنے کے لیے خطرناک راستہ اپنا لیارپورٹس کے مطابق چاروں لڑکیاں ایک ہی گاؤں اور ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتی تھیں۔ تین کمسن بچیوں کی ایک ساتھ موت نے پورے گاؤں کو سوگوار کر دیا ہے، اور ہر جانب غم کی فضا ہے۔