نئی دہلی: ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے یومِ پیدائش کے موقع پر کانگریس کے سرکردہ رہنماؤں نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے آئین اور اس کی بنیادی اقدار کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغامات میں امبیڈکر کے نظریات کو موجودہ حالات میں نہایت اہم قرار دیا۔راہل گاندھی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے ملک کو صرف آئین ہی نہیں دیا بلکہ انصاف، مساوات اور عزت پر مبنی ایک مضبوط ہندوستان کا خواب بھی پیش کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ آج کچھ طاقتیں منظم انداز میں امبیڈکر کی اس وراثت اور آئین کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق جمہوری اداروں کو کھوکھلا کیا جا رہا ہے، شہری حقوق کو محدود کیا جا رہا ہے اور مساوات کے تصور پر حملہ ہو رہا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ وہ پوری قوت کے ساتھ آخری دم تک ان اصولوں کے دفاع کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور سب کو مل کر امبیڈکر کے خوابوں کے ہندوستان کو حقیقت بنانے کی ضرورت ہے۔बाबासाहेब डॉ. भीमराव अंबेडकर ने हमें सिर्फ़ संविधान नहीं, न्याय, समानता और सम्मान पर आधारित एक सशक्त भारत का सपना दिया।लेकिन आज कुछ ताकतें सुनियोजित तरीके से बाबासाहेब की इस विरासत और हमारे संविधान को कमजोर करने में लगी हैं - लोकतांत्रिक संस्थाओं को खोखला किया जा रहा है,… pic.twitter.com/SlIYJYRJUY— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) April 14, 2026پرینکا گاندھی نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر نے ہر ہندوستانی کو آئین کی صورت میں ایک ایسا تحفظ فراہم کیا جو آزادی، مساوات، انصاف اور بھائی چارے کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امبیڈکر کی انتھک محنت کے باعث محروم طبقات کے مسائل نہ صرف آزادی کی جدوجہد کا حصہ بنے بلکہ آئین میں بھی ان کی بازگشت سنائی دیتی ہے۔ ان کے مطابق سب کے لیے برابر مواقع اور حقوق کو یقینی بنانا ہی امبیڈکر کی فکر کا بنیادی نکتہ ہے، اور آئین کی قدروں اور ان کے نظریات کی حفاظت ہی ان کے لیے حقیقی خراجِ عقیدت ہے۔संविधान निर्माता बाबासाहेब डॉ भीमराव अंबेडकर जी ने हर एक भारतीय को संविधान के रूप में एक सुरक्षाकवच दिया जो स्वतंत्रता, समानता, न्याय और बंधुत्व की गारंटी है। बाबासाहेब के अथक प्रयासों से वंचित वर्गों के सवाल हमारे स्वतंत्रता आंदोलन और संविधान का अभिन्न हिस्सा बने। सबको समान… pic.twitter.com/cJUwnarFqv— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) April 14, 2026اس سے قبل کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی اپنے پیغام میں ڈاکٹر امبیڈکر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ہندوستان کے آئین کے معمار ہونے کے ساتھ ساتھ آزادی، مساوات، بھائی چارے اور انصاف کے بے باک علمبردار تھے۔ کھڑگے نے اپنے بیان میں موجودہ حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آئین کو کمزور کرنے کی سازشی کوششوں کے درمیان امبیڈکر کے خیالات پہلے سے زیادہ اہم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صرف یاد کرنے تک محدود نہ رہیں بلکہ آئینی اصولوں کے تحفظ کے لیے آگے آئیں۔کانگریس قیادت کے ان بیانات کو ایسے وقت میں اہم سمجھا جا رہا ہے جب ملک میں آئین، جمہوری اداروں اور شہری حقوق کے حوالے سے بحث جاری ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق امبیڈکر کے یومِ پیدائش پر دیے گئے یہ پیغامات نہ صرف خراجِ عقیدت ہیں بلکہ ایک واضح سیاسی مؤقف کی عکاسی بھی کرتے ہیں۔ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا یومِ پیدائش ہر سال 14 اپریل کو منایا جاتا ہے اور اس موقع پر ملک بھر میں ان کے نظریات، سماجی انصاف کے اصولوں اور آئینی اقدار کو اجاگر کیا جاتا ہے۔