سعودی عرب: فضائی کمپنی ’السعودیہ‘ نے مسافروں کو خوشخبری سنادی

Wait 5 sec.

جدہ: سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی ’السعودیہ‘ نے اپنی پروازوں میں مفت براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس فراہم کرکے بڑی سہولت فراہم کردی۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ذیلی ادارے نیو سپیس گروپ نے دوران پرواز انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کے لیے ’السعودیہ‘ کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔رپورٹس کے مطابق السعودیہ کے طیاروں کو جدید کنیکٹیویٹی سلوشنز سے لیس کیا جائے گا جس سے تمام مسافروں کے لیے مفت تیز رفتار انٹرنیٹ تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔اس اقدام کے بعد سعودی فضائی کمپنی مشرق وسطیٰ کی پہلی ایئرلائن بن جائے گی جو اپنی تمام پروازوں میں مفت براڈ بینڈ انٹرنیٹ فراہم کرے گی۔یہ شراکت داری السعودیہ کی مہمان نوازی، انوینشن اور لاجواب سروس کی عکاسی کرتی ہے۔سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ کے مطابق ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری ایک سٹریٹیجک ترجیح بنتی جا رہی ہے۔ یہ آپریشنز کو وسعت دینے کے ساتھ بیڑے کو جدید بناتا ہے۔سعودی عرب میں ملازمت کے لیے نئے قواعد و ضوابطمسافر براہ راست اور کسی دشواری کے بغیر اپنے پسندیدہ ٹی وی شوز دیکھ سکیں گے، علاوہ ازیں وڈیو لنک پر بھی گفتگو بھی کرسکتے ہیں۔