ہم نے کبھی نہیں کہا کہ لبنان جنگ بندی کا حصہ ہے، جے ڈی وینس

Wait 5 sec.

بڈاپیسٹ : امریکی نائب صدر جے ڈی وینس  نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ لبنان جنگ بندی کا حصہ ہے، امریکا اور پاکستان نے ایران کے دس نکات سمجھ لیے ہیں۔بڈاپیسٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیز فائر معاہدے میں لبنان کو شامل کرنا ایران کی چوائس تھی ہماری نہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایران اگر چاہتا ہے کہ معاہدہ لبنان کی وجہ سے ٹوٹ جائے تو یہ اس کا انتخاب ہوگا، زمینی حقیقت یہ ہے کہ ہم بات چیت کریں گے، اسی ہفتے ایران سے مذاکرات شروع ہورہے ہیں۔امریکا اور پاکستان نے ایرانی دس نکات سمجھ لیے، صدر ٹرمپ کی پوزیشن پاکستانی مذاکرات کاروں کو بتائی ہے، لگتا ہے ایران نے پہلی بار جو 10 نکات دیے وہ چیٹ جی پی ٹی سے بنائے ہیں، اب جو نکات دیے ہیں وہ ہمیں اور پاکستانیوں کو بھی سمجھ آئے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا اہم پوائنٹ یہ ہے کہ ہم ایران کو ایٹمی صلاحیت حاصل نہیں کرنے دیں گے، جب تک ایران ایٹمی صلاحیت چھوڑنے کا وعدہ نہیں کرتا کوئی رعایت نہیں ملے گی۔امریکی نائب صدر نے کہا کہ ایرانی اسپیکر قالیباف کا ٹوئٹ دیکھا ہے، انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے پہلے کچھ پوائنٹس پرعمل نہیں کیا گیا، قالیباف کو کہوں گا کہ اور بھی بہت پوائنٹس ہیں جس پر عمل کیا جاسکتا ہے، انہوں نے جو کچھ کہا اس کا کوئی سینس نہیں بنتا۔جنگ بندی یا اسرائیل : امریکا کو کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، ایران