جنگ بندی یا اسرائیل : امریکا کو کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، ایران

Wait 5 sec.

تہران : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کو جنگ بندی یا اسرائیل کے ذریعے جاری جنگ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کی شرائط واضح ہیں، اور واشنگٹن کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ جنگ بندی چاہتا ہے یا اسرائیل کے ذریعے جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں کام ساتھ نہیں چل سکتے، دنیا لبنان میں قتل عام دیکھ رہی ہے، گیند اب امریکی کورٹ میں ہے، دیکھنا یہ ہے کہ کیا امریکا اپنے وعدوں پر عمل کرے گا؟The Iran–U.S. Ceasefire terms are clear and explicit: the U.S. must choose—ceasefire or continued war via Israel. It cannot have both.The world sees the massacres in Lebanon. The ball is in the U.S. court, and the world is watching whether it will act on its commitments. pic.twitter.com/2bzVlHFKgi— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) April 8, 2026یاد رہے کہ ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملے جاری رکھے تو تہران امریکہ کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی سے دستبردار ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل 28 فروری سے ایران کے خلاف کارروائیوں کے ساتھ ساتھ جنوبی لبنان میں بھی فضائی اور زمینی حملے جاری رکھے ہوئے ہے، جو دو مارچ کو حزب اللہ کے سرحد پار حملے کے بعد شروع ہوئے، حالانکہ نومبر 2024 میں جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے نکل جائے گا، ایرانی میڈیا