انڈیگو اور ایئر انڈیا کو حکومت نے دی بڑی راحت، پارکنگ اور لینڈنگ فیس میں نمایاں تخفیف

Wait 5 sec.

ہندوستان کے ایئرپورٹ ٹیرف ریگولیٹر نے بڑے ایئرپورٹس کو ہدایت دی ہے کہ وہ گھریلو پروازوں کے لیے لینڈنگ اور پارکنگ فیس میں 3 ماہ کے لیے 25 فیصد کی کمی کریں۔ اس سے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث معاشی بحران کا سامنا کر رہی ایئرلائنس کو کچھ راحت ملے گی۔ یہ قدم ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب انڈیگو اور ایئر انڈیا جیسی ایئرلائنس نے ایئرپورٹ فیس کو مدلل بنانے کی اپیل کی تھی۔ یہ دونوں ایئرلائنس ایران جنگ کے باعث دباؤ میں ہیں، اور اس کے ساتھ ساتھ ان پر وہ پابندیاں بھی ہیں جو انہیں پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے سے روکتی ہیں۔امریکہ-ایران جنگ شروع ہونے کے بعد مغربی ایشیا جانے والی 10 ہزار سے زائد پروازیں ہوئیں منسوخ: مرکزی حکومتIndiGo, Air India get major relief as India moves to cut landing and parking charges by 25%https://t.co/mXMuuApAVo— Mint (@livemint) April 8, 2026ایئرلائن لابی گروپ انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق ایئرپورٹ اور ایئر نیوی گیشن سروس چارج دنیا بھر میں ایئرلائنس کے لیے ایندھن اور ملازمین کی تنخواہ کے بعد اخراجات کی سب سے بڑی کیٹیگری ہے۔ اس سے اشارہ ملتا ہے کہ یہ تخفیف ایئرلائنس کو تھوڑی راحت دے سکتی ہے۔ ہندوستان کے ایئرپورٹس اکنامک ریگولیٹری اتھارٹی (اے ای آر اے) نے حکومت کی ہدایات پر کارروائی کرتے ہوئے کہا کہ فیس میں یہ عارضی تخفیف فوری اثر سے نافذ ہوگی اور ریونیو میں ہونے والی کسی بھی کمی کی تلافی مستقبل میں ٹیرف کے جائزے کے دوران کی جائے گی۔ واضح رہے کہ بدھ کو انڈیگو کے شیئرز میں 10 فیصد کی تیزی آئی اور وہ ’اَپر سرکٹ‘ پر پہنچ گئے۔ ایئرلائن کے شیئرز میں یہ اچھال تب آیا جب امریکہ نے ایران کے ساتھ 2 ہفتہ کی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔گلوبل ایئرلائن ایسوسی ایشن کے سربراہ وِلی والش نے کہا کہ جیٹ فیول کی قیمتیں اور ہوائی کرایہ کچھ وقت تک زیادہ ہی رہنے کا امکان ہے، گرچہ امریکہ اور ایران کے درمیان عارضی جنگ بندی ہوا بازی کی صنعت کے لیے ایک مثبت اشارہ دیتا ہے۔ والش نے ’بلومبرگ ٹیلی ویژن‘ کو دیے ایک انٹرویو میں کہا کہ 2 ہفتے کا وقت بھی مثبت ہے، کیونکہ ہم تیل کی فراہمی میں کچھ بہتری دیکھیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر خام تیل کی قیمتیں 16 فیصد تک نیچے آتی ہیں تو آپ امید کر سکتے ہیں کہ جیٹ فیول کی قیمتیں بھی تقریباً اتنی ہی نیچے آئیں گی، لیکن اس کے باوجود قیمتیں بلند ہی رہیں گی، جس کا مطلب یہ ہے کہ ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ایران اور اسرائیل-امریکہ جنگ شروع ہونے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں 40 فیصد تک ہوا اضافہ، ماہرین کا اظہار تشویشقابل ذکر ہے ک بدھ کو خام تیل کی قیمتیں 16 فیصد تک گر کر 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئیں۔ یہ گراوٹ تب آئی جب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کیا اور ایران اس معاہدہ کے تحت ’آبنائے ہرمز‘ کو کھولنے پر راضی ہو گیا۔ اس کے باجود شپنگ سروسز کو مکمل طور سے بحال ہونے میں ابھی وقت لگے گا، کیونکہ خلیج فارس میں 800 سے زائد جہاز پھنسے ہوئے ہیں۔ پوری دنیا میں ایئرلائنس جنگ شروع ہونے کے بعد سے جیٹ فیول کی قیمتوں میں دوگنی سے بھی زیادہ اضافے سے دوچار ہیں اور کچھ علاقوں میں سپلائی کی کمی کے خطرے نے کچھ ایئرلائنس کو اپنی خدمات کم کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔