تیل اور گیس کی قیمتوں میں بڑی کمی

Wait 5 sec.

امریکا اور ایران میں جنگ بندی کے بعد عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت 20 ڈالر گر گئی۔پاکستان کی کامیابی سفارتکاری کے نتیجے میں عارضی جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کا ایندھن کی قیمتوں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔جنگ بندی کی خوشخبری ملتے ہی عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے اور برینٹ کروڈ 18ڈالر کم ہو کر 91.2 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔امریکی خام تیل  ویسٹ ٹیکساس 20.48 ڈالر کمی سے 92 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔عالمی بینچ  مارک ابوظبی مربان  کروڈ24.88 ڈالر کمی سے 94 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔قدرتی گیس کی قیمت  میں4فیصد سے زائد کمی ہوئی اور نئی قیمت 2.74 ڈالر ہو گئی۔عالمی منڈیوں میں  ہیٹنگ آئل کی قیمت گراوٹ کا شکار ہے اور 17فیصد کم ہو گئی ہے۔آبنائے ہرمز کی بندش، جس کے ذریعے دنیا کے تقریباً 20 فی صد تیل کی ترسیل ہوتی ہے، نے توانائی کی منڈیوں میں ہلچل مچا دی ہے اور مہنگائی میں اضافے اور عالمی معاشی سست روی کے خطرات کو بڑھا دیا ہے۔مشرقِ وسطیٰ کے پیداواری ممالک کی جانب سے پیداوار میں کمی اور برآمدی راستوں کی بندش کے بعد خام تیل کی حقیقی منڈی بدستور شدید عدم استحکام کا شکار ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق عراق، سعودی عرب، کویت، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین نے مارچ میں مجموعی طور پر یومیہ 75 لاکھ بیرل خام تیل کی پیداوار بند کر دی، جب کہ رواں ماہ یہ مقدار مزید زیادہ ہے۔