’چیف الیکشن کمشنر نے کہا گیٹ لاسٹ‘، الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد ٹی ایم سی وفد کا بیان

Wait 5 sec.

مغربی بنگال میں آئندہ اسمبلی انتخاب سے قبل ریاست کی سیاست میں ہلچل کافی تیز ہو گئی ہے۔ اس کی بڑی وجہ ریاست میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) عمل ہے۔ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے ایس آئی آر کے دوران ووٹر لسٹ سےلوگوں کے نام حذف کیے جانے پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ اسی معاملہ کو لے کر ٹی ایم سی کے ایک وفد نے بدھ (8 اپریل) کو الیکشن کمیشن سے ملاقات کی۔ اس وفد میں ٹی ایم سی راجیہ سبھا اراکین ڈیریک اوبرائن، ساگریکا گھوش، ساکیت گوکھلے اور مینکا گروسوامی شامل تھے۔ ملاقات کے بعد ٹی ایم سی لیڈران نے الیکشن کمیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے سنگین الزامات عائد کیے۔#WATCH | Delhi: TMC MP Derek O'Brien says, "Today, we went to the Chief Election Commissioner. He told us 'get lost' within 7 minutes of the meeting. The meeting started at 10:02 AM and ended at 10:07 AM... When we told him that you are transferring officials, and how you would… pic.twitter.com/PBtcsf8PMI— ANI (@ANI) April 8, 2026ٹی ایم سی راجیہ سبھا رکن ڈیریک اوبرائن نے دعویٰ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے لیڈران کو ’گیٹ لاسٹ‘ کہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ملاقات محض 7 منٹ کی تھی۔ ہم نے الیکشن کمیشن کو 9 خطوط لکھے، 6 مثالیں دیں، تمام انتخابی عمل کے حصہ تھے، لیکن الیکشن کمیشن کی جانب سے کسی کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ ہم لوگ یہی بتانے کے لیے الیکشن کمیشن کے پاس گئے تھے۔ ان کے مطابق آج جو کچھ بھی الیکشن کمیشن سے ملاقات کے دوران ہوا وہ شرم کی بات ہے۔ میں اتنے سالوں سے پارلیمنٹ میں ہوں اور سیاست میں ہوں، لیکن ایسا کبھی نہیں ہوا۔ ساتھ ہی انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ آج میٹنگ میں جو ہوا اس کی آڈیو یا ویڈیو ریلیز جاری کی جائے۔ ٹیم ایم سی راجیہ سبھا رکن نے یہ بھی کہا کہ یہ پہلے الیکشن کمشنر ہیں جنہیں ہٹانے کے لیے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں نوٹس دیے گئے۔This is a LIE. I was personally present at the meeting. NOTHING like this was said. All that CEC Gyanesh Kumar said to us was “GET LOST”. We challenge the ECI to release a transcript of the meeting. Else we will do it. https://t.co/LdFSLv2aQn— Saket Gokhale (@SaketGokhale) April 8, 2026دوسری جانب کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈیریک اوبرائن نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کے دوران ہنگامہ کیا تھا۔ اس پر چیف الیکشن کمشنر نے راجیہ سبھا رکن سے روم میں وقار بحال رکھنے کی گزارش کی تھی اور کہا تھا کہ چیخنا اور غیر مہذب سلوک کرنا مناسب نہیں ہے۔ ٹی ایم سی لیڈر ساکیت گوکھلے نے اسے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی الزام قرار دیا۔ اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’یہ جھوٹ ہے، میں خود میٹنگ میں موجود تھا ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے ہم سے صرف اتنا کہا گیٹ لاسٹ۔ ہم الیکشن کمیشن کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ میٹنگ کی تحریری تفصیلات جاری کرے۔ بصورت دیگر ہم خود ایسا کریں گے۔‘‘پانی ہاٹی انتخاب: ٹی ایم سی کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کی کارروائی، سیکٹر اسسٹنٹ برطرف، شوکاز نوٹس جاریواضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کی۔ اس میں لکھا کہ ’’الیکشن کمیشن کی ترنمول کانگریس کو دو ٹوک۔ مغربی بنگال میں اس بار انتخاب: خوف سے پاک، تشدد سے پاک، دھمکی سے پاک، لالچ سے پاک، چھاپہ سے پاک، بوتھ جام یا کسی بھی قسم کی رکاوٹ کے بغیر ہو کر ہی رہیں گے۔‘‘قابل ذکر ہے کہ ترنمول کانگریس کے میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ مغربی بنگال میں انتخابی عمل کے دوران کچھ افسران غیر جانبدار نہیں ہیں۔ اس سے انتخاب کی شفافیت اور بھروسے پر اثر پڑ رہا ہے۔ پارٹی نے کچھ افسران پر سیاسی تعصب کا الزام عائد کیا ہے کہ وہ کسی خاص پارٹی کے حق میں کام کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انتخاب کے وقت افسرن کی تقرری/تبادلہ کو لے کر سوال اٹھا ئے گئے ہیں۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات سے انتخابی ماحول متاثر ہو سکتا ہے اور ووٹرس کا بھروسہ کم ہو سکتا ہے۔ ٹی ایم سی نے الیکشن کمیشن نے سے مطالبہ کیا ہے کہ مشتبہ افسران کے خلاف کارروائی ہو، غیر جانبدار اور شفاف انتخاب یقینی بنایا جائے۔