چینی کارساز کمپنی کا اہم فیصلہ

Wait 5 sec.

چینی کار ساز کمپنی چیری آٹو، جو چین کی سب سے بڑا گاڑیاں برآمد کرنے والا برانڈ ہے نے یورپ میں پیداوار میں اضافے پر نظریں جما لیں۔خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق کمپنی کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ چین کی چیری آٹو یورپ میں کاروں کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔چینی کار ساز کمپنی کے اعلیٰ عہدیداروں نے پیرس میں ایک تقریب میں کہا کہ چیری دیگر کار سازوں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے یورپ میں کاروں کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہے جو اسے موجودہ فیکٹریوں کو استعمال کرنے کی اجازت دے رہی ہیں۔فرانس کے چیری آٹوموبائل (9973.HK) کے لیے چیف کمرشل آفیسر، لیونل فرانسیسی کیوگ نے افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ  "کمپنی ‌یورپ میں دیگر پیداواری صلاحیتوں کی تلاش میں ہے۔چیری کے چیئرمین ین ٹونگیو نے صحافیوں کو بتایا کہ کمپنی نئے اسمبلی پلانٹ میں بھاری سرمایہ کاری کرنے کے بجائے موجودہ پیداواری صلاحیت کو استعمال کرنے کو ترجیح دے رہی ہے۔ین نے اس بات پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا کہ وہ کن کار سازوں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہیں یا کتنے ممالک کو دیکھ رہے ہیں لیکن انہوں نے کہا کہ فرانس ممکنہ مقامات کی فہرست میں شامل ہے۔