ایران سے جنگ کتنی مہنگی پڑی : اسرائیل نے نقصان کا اعتراف کرلیا

Wait 5 sec.

تل ابیب (12 اپریل 2026) : ایران کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، جنگ کے اقتصادی اثرات پر اسرائیلی وزارت خزانہ کی چیخیں نکل گئیں۔ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکا اسرائیل جنگ کے حوالے سے اسرائیلی وزارتِ خزانہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ پر اب تک 11 ارب ڈالر سے زائد لاگت آچکی ہے، جس میں سب سے بڑا حصہ دفاعی اخراجات پر مشتمل ہے۔اسرائیلی وزارتِ خزانہ کے مطابق امریکا کی حمایت سے ایران کے خلاف شروع کی گئی جنگ میں اسرائیل کو 35 ارب شیکلز کے اضافی اخراجات کا بوجھ برداشت کرناپڑا جس سے ملکی معیشت پر کافی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ابتدائی تخمینے میں بتایا گیا ہے کہ جاری فوجی کارروائیوں کے باعث قومی وسائل پر دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے اور جنگی اخراجات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اقتصادی نقصان میں انفرااسٹرکچر ٹوٹنے اور کاروباری بندشیں شامل ہیں اگر تنازع طویل ہوا تو معیشت کو مزید بڑے نقصان کا سامنا ہوسکتا ہے۔خبر ایجنسی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے دفاعی مد میں اب تک 22 ارب شیکلز کے خطیر اخراجات کیے گئے ہیں۔