’چین کو مسئلہ ہے تو خالی جہاز امریکا لائے اور تیل بھر کے لے جائے‘

Wait 5 sec.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے بعد چین کو تیل کی فراہمی کی پیش کش کر دی۔فاکس نیوز سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئے ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کر دی ہے اور بین الاقوامی پانیوں میں موجود ایرانی جہازوں کو آبنائے ہرمز تک جانے نہیں دیا جائے گا۔ٹرمپ نے کہا کہ چین کو ناکہ بندی سے مسئلہ ہے تو خالی جہاز امریکا لائے اور تیل بھر کے لے جائے چین سے ہم کہہ چکے ہیں وینزویلا جاؤ جتنا چاہے تیل اپنے ملک لےآؤ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا ایران مذاکرات ناکام ہونے پر بڑا اعلان کیا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز میں داخل ہونے والے تمام جہازوں کو روکے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر اہم بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کھولنے کا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہا، اس کی وعدہ خلافی سے دنیا بھر میں بے چینی اور مشکلات پیدا ہوئیں، تہران نے سمندر میں بارودی سرنگیں بچھانے کا دعویٰ کیا حالانکہ ایرانی بحریہ اور بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیاں تباہ ہو چکے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں شاید بارودی سرنگیں نہ ہوں لیکن کون خطرہ مول لے گا؟ کوئی شپنگ کمپنی نہیں چاہے گی کہ اس کا جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے۔