امریکا کا ایران کی ناکہ بندی کا اعلان، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

Wait 5 sec.

نیویارک(13 اپریل 2026): عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث برینٹ اور امریکی خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 7.37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 102.21 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔دوسری جانب امریکی خام تیل کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ امریکی خام تیل کی قیمت 8.43 فیصد اضافے کے بعد 104.70 ڈالر فی بیرل کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔یہ بھی پڑھیں: امریکا آبنائے ہرمز میں داخل ہونے والے تمام جہازوں کو روکے گا، ٹرمپ کا اعلانمعاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سیاسی صورتحال اور سپلائی میں ممکنہ تعطل کے باعث تیل کی قیمتوں میں یہ تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، جس کے اثرات عالمی معیشت پر مرتب ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں کوئی ڈیل نہ ہونے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی ناکہ بندی کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔