واشنگٹن: امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ مذاکرات میں ناکامی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر محدود فضائی حملوں پر غور شروع کردیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ اور ان کے مشیر ایران پر محدود حملے دوبارہ شروع کرنے کے امکان پر غور کررہے ہیں۔امریکی اخبار کے مطابق اس اقدام کو امن مذاکرات میں تعطل کو ختم کرنے کے طریقہ کار کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی اچھی طرح سے برقرار ہے۔میری لینڈ میں جوائنٹ بیس اینڈریوز پر میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران اس وقت بری صورت حال میں ہے، وہ مذاکراتی ٹیبل پر واپس آتا ہے یا نہیں مجھے اس کی پروا نہیں، اسلام آباد میں اس کے ساتھ 21 گھنٹے تک مذاکرات ہوئے، اور جنگ بندی اچھی طرح سے برقرار ہے۔ترک صدر نے اسرائیل کیخلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دے دیامریکی نشریاتی ادارے سے ٹیلی فونک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا ایران مذاکرات کی میز سے اٹھا نہیں ہے وہ مذاکرات کی میز پر واپس آئے گا اور ہمیں وہ سب کچھ دے گا جو ہم چاہتے ہیں۔