مکہ بارڈر گارڈز نے سمندر میں پھنسے دو غیر ملکیوں کو ریسکیو کرلیا

Wait 5 sec.

جدہ: سعودی عرب میں مکہ بارڈر گارڈز نے سمندر میں پھنسے دو بنگلہ دیشی باشندوں کو ریسکیو کرکے ان کی زندگیاں بچالیں۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ کے علاقے میں الیت میں بارڈر گارڈز کی تلاش اور امدادی ٹیموں نے بحیرہ احمر میں کشتی حادثے کے بعد دو بنگلہ دیشی باشندوں کو ریسکیو کرلیا۔رپورٹس کے مطابق بارڈر گارڈز نے دو غیر ملکیوں کو ریسکیو کرنے کے بعد ضروری امداد فراہم کی۔ بارڈر گارڈ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے تمام سمندری صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ حفاظتی رہنما خطوط پر عمل کریں۔خانہ کعبہ کے تقدس اور خوبصورتی کے لیے کام کا آغازہنگامی صورتحال کی صورت میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مشرقی صوبے کے علاقوں میں 911 اور مملکت کے دیگر تمام علاقوں میں 994 پر رابطہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔