مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اعلان کیا ہے کہ خانہ کعبہ کی معمول کے مطابق دیکھ بھال کے کام کا آغاز کیا گیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام بیت اللہ کے تعمیراتی عناصر کو محفوظ رکھنے اور اس کی مسلسل دیکھ بھال کے عمل کا حصہ ہے۔رپورٹس کے مطابق وزیر حج و عمرہ نے آفیشل ایکس اکاونٹ پر پوسٹ میں لکھا ’خانہ کعبہ کی دیکھ بھال کے امور میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی مسلسل سرپرستی اور توجہ حاصل ہے۔‘عنايةٌ متواصلة لبيت الله الحرام باهتمامٍ دائمٍ من خادم الحرمين الشريفين وسمو وليّ العهد -حفظهما الله-، انطلقت أعمال الصيانة الدوريّة للكعبة، للمحافظة على عناصرها؛ وإبقائها -شرّفها الله- في أجمل وأبهى صورة.أهلًا بكم، #حيّاكم_الله في مكّة المكرّمة pic.twitter.com/pxlByBuqLb— توفيق الربيعة (@tfrabiah) April 11, 2026 واضح رہے مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امور کی جنرل اتھارٹی خانہ کعبہ کی مسلسل دیکھ بھال، اس کے تعمیرانی عناصر کو محفوظ رکھنے کا کام اعلی معیارات کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انجام دیتی ہے۔سعودی حکومت کی ہمیشہ یہ کوشش رہتی ہے کہ خانہ کعبہ اور اس سے متعلقہ تمام اشیا ہمیشہ خوبصورت اور شاندار شکل نظر آئیں۔سعودی عرب میں شدید موسلا دھار بارش، تعلیمی ادارے بندیاد رہے کہ رواں برس میں حج سیزن کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہو رہا ہے، 18 اپریل سے باقاعدہ حج پراوازوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔