جنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

Wait 5 sec.

واشنگٹن (13 اپریل 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی اچھی طرح سے برقرار ہے۔میری لینڈ میں جوائنٹ بیس اینڈریوز پر میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران اس وقت بری صورت حال میں ہے، وہ مذاکراتی ٹیبل پر واپس آتا ہے یا نہیں مجھے اس کی پروا نہیں، اسلام آباد میں اس کے ساتھ 21 گھنٹے تک مذاکرات ہوئے، اور جنگ بندی اچھی طرح سے برقرار ہے۔دوسری طرف امریکی نشریاتی ادارے سے ٹیلی فونک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا ایران مذاکرات کی میز سے اٹھا نہیں ہے وہ مذاکرات کی میز پر واپس آئے گا اور ہمیں وہ سب کچھ دے گا جو ہم چاہتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ امریکی مذاکرات کاروں نے تقریباً ہر نکتے پر اتفاق کر لیا تھا لیکن ایران نے اپنے جوہری پروگرام سے دست بردار ہونے سے انکار کر دیا، انھوں نے مزید کہا کہ اگر چین نے ایران کی فوجی مدد کی تو اس پر 50 فی صد ٹیرف عائد کر دیں گے۔پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 7 بجے امریکی بحریہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کرے گیمیری لینڈ میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا آبنائے ہرمز سے متعلق بہت اچھی چیزیں ہونے جا رہی ہیں، ایران نے وعدہ کیا تھا آبنائے ہرمز کھولے گا لیکن اس نے جھوٹ بولا، ہم صبح دس بجے سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر دیں گے اور ایران کسی کو تیل نہیں بیچ سکے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہمارے پاس روس اور سعودی عرب سے بھی زیادہ تیل ہے، ہم نیٹو کو ٹریلین ڈالرز دیتے ہیں لیکن ہماری مدد کے لیے نہیں آیا، میں نیٹو سے مایوس ہوں، اس نے ہماری مدد نہیں کی، اب اگر نیٹو مدد کرنا چاہتا بھی ہے تو اس وقت کوئی خطرہ نہیں بچا۔