واشنگٹن (13 اپریل 2026): امریکی فوج نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔سینٹکام کا کہنا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں پر آنے اور جانے والے بحری جہازوں کی ناکہ بندی کی جائے گی، 13 اپریل کو صبح 10 بجے سے بندرگاہوں کی ٹریفک بند کر دی جائے گی۔پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 7 بجے امریکی بحریہ ناکہ بندی کرے گی، امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ تمام ممالک کے جہازوں پر ناکہ بندی یکساں لاگو ہوگی، خلیج عرب اور خلیج عمان کی تمام ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ہوگی۔سینٹ کام کے مطابق آبنائے ہرمز سے دیگر ملکوں کی طرف جانے والے بحری جہازوں کو نہیں روکا جائے گا، کمرشل جہازوں کی معلومات کے لیے جلد نوٹس جاری کیا جائے گا، تمام بحری جہازوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ امریکی بحریہ سے رابطے میں رہیں۔آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی دھمکی، ایرانی پاسداران انقلاب کا ٹرمپ کو دوٹوک جوابامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کی جا رہی ہے، ایران اپنا تیل نہیں بیچ سکے گا، ایران کا تیل روکنے کے لیے دیگر ممالک بھی کام کر رہے ہیں، آج صبح دس بجے بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر دیں گے۔دوسری طرف ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکی فوج کی ہر نقل و حرکت پر کڑی نظر ہے، خطے میں امریکی فوج کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ پاسداران انقلاب نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ دشمن کی کوئی بھی غلط حرکت اسے مہلک بھنور میں جکڑ لے گی، اپنی آبی سرحدوں کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔