(11 اپریل 2026): اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان کر کے اسلام آباد میں جاری مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں شروع کر دیں۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جنگ بندی کی صورتحال برقرار ہے اور امریکا اور ایران اسلام آباد میں مذاکرات کر رہے ہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ میری قیادت میں اسرائیل ایران کی دہشتگرد حکومت اور اس کے آلہ کاروں (پراکسیز) کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ترکیہ صدر رجب طیب اردوان ایران کو سہولت فراہم کر رہے ہیں اور وہ کرد شہریوں کے قتلِ عام کے ذمہ دار ہیں۔یہ بیان اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے دیا گیا ہے جو خود غزہ میں جنگی جرائم کے باعث عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کو مطلوب ہیں۔Israel under my leadership will continue to fight Iran’s terror regime and its proxies, unlike Erdogan who accommodates them and massacred his own Kurdish citizens.— Benjamin Netanyahu – בנימין נתניהו (@netanyahu) April 11, 2026